اسلام آباد :پاک افغان سرحد پر پاک فوج تعینات کردی گئی جبکہ تمام غیرقانونی کراسنگ پوائنٹس کو بند کردیا گیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے ریگولر دستے تعینات کردیے گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر تمام غیر قانونی کراسنگ پوائنٹس سیل کردیئے گئے ہیں۔
قبل ازیں ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ افغانستان میں صورتحال کے باعث دہشتگردوں کے سلیپرسیل دوبارہ اٹھنے کا خدشہ ہے،
ترجمان نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کی طویل اور صبر آزما جنگ لڑی ہے بے مثال کامیابیاں ہوئیں جبکہ افغان بارڈرپر غیر قانونی کراسنگ پوائنٹ سیل کردیے ہیں، نوٹیفائیڈ پوائنٹس پر ریگولر دستے بڑھانے شروع کر دیے ہیں۔