لاہور :پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک اور سابق کرکٹر اور کپتان کے بیٹے کی بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں انٹری ہو گئی ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق معین خان کےبیٹےاعظم خان کوانٹرنیشنل کرکٹ میں جگہ مل گئی ،انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنےوالی باپ بیٹے کی یہ پانچویں پاکستانی جوڑی ہے۔
پاکستان کےپہلے ٹیسٹ اوپنرنذرمحمدکےبعدان کےبیٹےمدثرنذربھی انتڑنشینل کرکٹ سےوابستہ رہے،حنیف محمدکی طرح ان کےبیٹے شعیب محمدنےبھی پاکستان کی نمائندگی کی۔
اسی طرح سابق کپتان ماجدخان اوربازیدخان کی جوڑی بنی،یہی اعزازعبدالقادراوران کےبیٹے عثمان قادرکوحاصل ہوا،اب اس کلب میں معین خان اوراعظم خان بھی شامل ہوگئے ہیں۔