ڈیرہ غازی خان: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے لادی گینگ کے سرغنہ کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں آپریشن کے دوران ملزم نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی تو اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مارا گیا ملزم خدا بخش لادی کئی افراد کے قتل میں ملوث تھا جبکہ ہلاک ملزم سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل رانا کے مطابق پولیس مقابلہ تھانا کوٹ مبارک کے علاقہ میں ہوا جبکہ لادی گینگ کا سرغنہ قتل، ڈکیتی، اقدام قتل اوردیگروارداتوں میں مطلوب تھا۔