ابوظہبی : ابوظہبی کی ایئرلائن اتحاد ایئرویز نے پاکستان ، بنگلہ دیش اور بھارت سے پروازوں کی منسوخی میں 31 جولائی تک توسیع کردی ہے۔
پروازوں کی معطلی کا اعلان ٹوئٹر پر کیا گیا ۔ ایئرلائن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پروازوں کی منسوخی بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز اور کورونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ کے باعث کیا گیا ۔ موجودہ قواعد کے مطابق پاکستان ، بنگلہ دیش اور بھارت سے آنے والی تمام پروازیں 31 جولائی تک معطل کردی گئی ہیں اور اس فیصلے میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے اپنے صارفین کو مطلع کیا گیا ہے کہ ایئرلائن کی جانب سے بھارت سے یواے ای کے لیے پروازیں 21 جولائی تک منسوخ کیے جانے کا فیصہ برقرار ہے تاہم اماراتی شہری، گولڈن ویزوں کے حامل افراد اور سفارت کاروں کو سفر کی اجازت ہوگی اگر وہ تازہ ترین سفری شرائط پورا کرتے ہیں تو۔