بھارتی صحافی کی ہلاکت کے بعد افغان طالبان کا صحافیوں سے متعلق  اہم اعلان 

04:01 PM, 17 Jul, 2021

کابل: افغان طالبان نے گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے بھارتی صحافی دانش صدیقی کے بعد صحافیوں کیلئے نیا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان میں کسی بھی ایسے علاقے میں پورٹنگ کیلئے کسی صحافی نے جانا ہو جہاں لڑائی جاری ہو وہ افغان طالبان کو ضرور آگاہ کرے وگرنہ اپنے نقصا ن کا ذمہ دار وہ خود ہو گا ۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے صحافی کی ہلاکت کا ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کس کی فائرنگ سے ہلاک ہو ا ہے ،ہر کسی کی موت کا الزام افغان طالبان پر ڈالنا مناسب بات نہیں،انہوں نے کہا ہمیں بھی بھارتی صحافی کی موت پر افسوس ہے ۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے صحافی بغیر اطلاع جنگ کے علاقے میں داخل ہورہے ہیں، جنگی علاقے میں داخل ہونے والا ہر صحافی ہمیں آگاہ کرے اور آگاہی کے بعد ہم اس کی مناسب دیکھ بھال کریں گے۔

مزیدخبریں