چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا

03:24 PM, 17 Jul, 2021

کوہستان:داسو ڈیم پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے کام روک دیا ہے۔ چینی کمپنی نے 14 جولائی کے واقعہ کے بعد کام روکا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق  داسو ڈیم پر کام کرنے والی چینی کمپنی چائنا گیزوبا کی جانب سے حکومت پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 14 جولائی کو پیش آنے والے واقعے کے باعث کام نہیں کر سکتے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ تمام پاکستانی ملازمین کو فارغ کر  دیا گیا ہے تاہم تمام ملازمین کو گریجویٹی اور تنخواہ ادا کی جائے گی۔

داسو ڈیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انوارالحق نے بھی چینی کمپنی کی جانب سے لکھے گئے خط کی تصدیق کر دی ہے۔ جوں ہی سکیورٹی کے معاملا ت درست ہوں گے تو ڈیم پر کام دوبارہ شروع ہو  جائے گا۔

خیال رہے کہ 14 جولائی کو اپرکوہستان میں پیش آنے والے واقعے میں 9 چینی باشندوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے واقعے میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

مزیدخبریں