وزیراعظم عمران خان نے دورہ سمر قند کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی

Prime Minister Imran Khan, photos, Samarqand, social media, Uzbekistan

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سمر قند کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ سمر قند کا دورہ شاندار تھا ۔

اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ سمر قند 15 ویں صدی کے آغاز میں دنیا کے عظیم ترین شہروں میں شامل تھا ، تاریخی شہر میں امیر تیمور اور امام بخاری کے مزارات پر حاضری دی ۔

واضح رہے کہ دورہ ازبکستان کے اختتام پر عمران خان نے سمر قند کا دورہ کیا اور اس سرزمین میں آسودہ خاک امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی مرقد پر حاضر ہوئے ۔

تاشقند میں سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے خطے کے ممالک میں رابطے مزید بڑھیں گے ، آج پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا تنازع مسئلہ کشمیر ہے ، اگر اس مسئلہ کو حل کرلیں تو اس کے بہترین نتائج ہوں گے ، انڈین مارکیٹ ، چین ، وسطی ایشیا اور پاکستان کے درمیان رابطے سے پورے خطے میں حالات بدلیں گے ۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی صحافی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کئی بار بھارت کو مہذب ہمسایہ بننے کا کہہ چکے ہیں لیکن ہر بار آ رایس ایس کی انتہا پسند ذہنیت آڑے آ جاتی ہے ۔