اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عید کے چھٹیوں میں صرف ایک روز ویکسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت صحت کے حکام کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران ویکسی نیشن سے متعلق این سی او سی کے فیصلے کے تحت صرف عید کے روز ویکسی نیشن بند رہے گی۔
حکام نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دیگر دنوں میں ویکسی نیشن جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ حکومت نے عید کی چھٹیوں میں عوام کو کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا کہا ہے۔عوام کو باربا ر بھارت میں تباہی پھیلانے والے ڈیلٹا ویرئنٹ سے بچنے کی ہدایت کی جارہی ہے ۔