معروف بھارتی فلم پروڈیوسر نے اداکارہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

02:24 PM, 17 Jul, 2021

 ممبئی: بھارت کے معروف فلم پروڈیوسر نے مبینہ طور پر 30 سالہ اداکارہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پروڈیوسر بھوشن کمار کے خلاف 30 سالہ اداکارہ نے جنسی زیادتی کرنے پر مقدمہ درج کرا دیا ہے تاہم بھوشن کمار کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی گئی۔

متاثرہ اداکارہ نے تھانہ دی این نگر میں مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا  کہ بھوشن کمار نے اپنی کمپنی میں پروجیکٹس میں کام کرنے کا جھانسہ دیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمے میں جنسی زیادتی، دھوکا دہی اور دھمکی دینے کی دفعات شامل کی ہیں۔

 دوسری جانب بھوشن کمار کی ٹیم نے اپنے جاری کردہ بیان میں اداکارہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور دشمنی پر مبنی قرار دیا ہے۔

ٹیم کا کہنا ہے کہ خاتون نے بھوشن کمار پر جھوٹے الزامات عائد کیے، خاتون نے رواں سال بھوشن کمار سے ایک ویب سیریز کے لیے فنڈز کا مطالبہ کیا جسے فلم پروڈیوسر نے مسترد کردیا تھا۔

ٹیم کا کہنا ہے کہ جون 2021ء میں مہاراشٹرا میں لاک ڈاؤن کی پابندی ہٹنے کے بعد خاتون اپنے ساتھوں سمیت کمپنی پر بھتے کے لیے دباؤ ڈالتی رہی، کمپنی نے یکم جولائی کو اس کے خلاف امبولی پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی، کمپنی کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں جو تحقیقاتی ایجنسی کو فراہم کیے جائیں گے، قانون جنگ کے لیے مشاورت جاری ہے۔

مزیدخبریں