دلیپ کمار کی موت کے صدمے سے ابھی باہر نہیں نکل سکا ، دھرمیندر

02:12 PM, 17 Jul, 2021

ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کا کہنا ہے کہ ان کے دِل میں جو مقام دلیپ کمار کا ہے وہ کسی اور فنکار کا نہیں۔

دھرمیندر نے حال ہی میں بھارتی شو انڈین آئیڈل میں شرکت کی جہاں مرحوم دلیپ کمار کو کنٹسٹنٹس کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر دھرمیندر جذباتی ہوگئے  انہوں نے کہا کہ ابھی میں صدمے سے باہر نہیں نکل سکا ،  دلیپ کمار میری جان تھے میں نے اپنی زندگی کی پہلی فلم ان ہی کی دیکھی تھی، انہیں دیکھ کر مجھے لگا یہ کتنا پیارا ہے، میں نے چاہا کہ مجھے بھی انڈسٹری میں اس کی طرح پیار ملے۔ 

دھرمیندر کا کہنا تھا کہ دلیپ صاحب جتنے عظیم فنکار تھے اس سے بھی عظیم انسان تھے، آج بھی کہتا ہوں دلیپ صاحب بہت عظیم آرٹسٹ ہیں، ان سے بڑھ کر مجھے کوئی نظر نہیں آتا، انہیں جنت نصیب ہو اور سائرہ بانو کو اوپر والا ہمت اور حوصلہ دے۔

واضح رہے کہ برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار (یوسف خان) کا انتقال رواں ماہ (جولائی) کی 7 تاریخ کو ممبئی میں ہوا۔

مزیدخبریں