محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کا ایک اور متنازعہ فیصلہ سامنے آگیا

01:40 PM, 17 Jul, 2021

لاہور: محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ایک اور متنازعہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ، ایکریڈائٹیشن کمیٹی کے لئے ریٹائرڈ افراد کے ناموں کی سمری منظوری کے لئے ارسال کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ، یونیورسٹیوں کی ایکریڈائٹیشن کے لئے حکومت کی جانب سے دو ریٹائرڈ بیوروکریٹس اور ایک 80 سال سے زائد العمر شخص کے نام بھجوا دئیے گئے ہیں ۔ ریٹائرڈ بیوروکریٹس کیپٹن (ر) نسیم نواز اور عرفان علی کے نام سمری میں شامل ہیں جبکہ 80 سال سے زائد العمر سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد حمید شیخ کا نام بھی سمری میں شامل ہے ۔

واضح رہے کہ ریٹائرڈ بیوروکریٹس کو یونیورسٹیوں کی ایکریڈائٹیشن کا کوئی تجربہ نہیں ۔ ایسے متنازعہ فیصلوں سے یقینی طور پر مسائل پیدا ہونگے ۔

مزیدخبریں