اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا آزاد کشمیر میں پہلا جلسہ ، کپتان آج باغ میں میدان لگائیں گے ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے اقدامات کی واپسی تک بھارت سے بات نہیں ہوگی ۔
عمران خان نے دنیا کو بتایا کہ مودی آر ایس ایس کے تاحیات ممبر ہیں ، کشمیر کے مسئلے پر انہوں نے واضح اقدام اٹھایا ، انہوں نے سچے وکیل اور دلیر سفیر کا کردار ادا کیا ۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ نواز شریف دور میں مسئلہ کشمیر کو اہمیت نہیں دی گئی ، مودی کی خوشنودی کے لیے نواز شریف حریت رہنماؤں سے نہ ملے ۔ مریم نواز نے کشمیر کی بیٹی بننا ہوتا تو ان کے گھر مودی نہ آتا ، ان کو آزاد کشمیر میں شکست نظر آرہی ہے ۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن آج میر پور میں میدان سجائے گی ، مریم نواز میر پور کی تین تحصیلوں اسلام گڑھ ، ڈدیال اور میر پور میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گی ۔
حلقہ ایل اے 2 اسلام گڑھ میں دن دو بجے اور حلقہ ایل اے 1 ڈڈیال میں مریم نواز شام چار بجے کارکنان سے خطاب کریں گی ۔ مسلم لیگ ن کی قائد شام چھ بجے میر پور جلسے سے خطاب کریں گی ۔