ایسٹرازینکا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ایسٹرازینکا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: کوویکس کے تحت ایسٹرازینکا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے جو کوویکس کے تحت پاکستان کو بطور امداد دی گئی ہیں۔ 
ترجمان وزارت صحت ساجد شاہ کے مطابق ایسٹرازینکا ویکسین کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں اسلام آباد پہنچائی گئی ہیں، یہ ویکسین کوویکس کے تحت پاکستان کو بطور امداد ملی ہے۔
ساجد شاہ کے مطابق کوویکس کے تحت ایسٹرازینکا ویکسین کی یہ چوتھی کھیپ ہے، کوویکس کے تحت ایسٹرازینکا ویکسین کی پہلی کھیپ میں پاکستان کو 12 لاکھ 38 ہزارخوراکیں ملی تھیں جبکہ فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزار خوراکیں بھی پاکستان کو مل چکی ہیں۔
ترجمان وزارت صحت ساجد شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکہ سے بطور امداد موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں بھی کوویکس پلیٹ فارم کے تحت ملی ہیں۔