تشدد کیس، متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ملزموں کو شناخت کر لیا

11:35 AM, 17 Jul, 2021

اسلام آباد: تشدد کیس میں متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے ملزموں کو شناخت کر لیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزموں کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ 
نجی ٹی وی کے مطابق لڑکے اور لڑکی کو ہراساں کرنے کے معاملے پر اڈیالہ جیل میں 3 ملزمان کی شناخت پریڈ کی گئی جس میں متاثرہ جوڑے نے تینوں ملزمان کو شناخت کر لیا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد اور نازیبا ویڈیو بنانے کے کیس میں عثمان مرزا و دیگر ملزمان کے خلاف بھتہ خوری، جنسی زیادتی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی ویڈیو لیک ہونے پر معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ 
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور لڑکے نے آپس میں شادی کرلی ہے اور ان کے بیانات بھی قلمبند کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ ملزموں کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ 

مزیدخبریں