اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ اوقات کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیاہے کہ اسلام آباد ائیر پورٹ پرپی آئی اے کی 3 پروازوں نے لینڈنگ کے اوقات کار کی خلاف ورزی کی جس کے باعث اسلام آباد ائیرپورٹ پرغیر معمولی رش لگا رہا اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہوئی۔
مراسلے میں پی آئی اے انتظامیہ کو 19 جولائی تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پی آئی اے ترجمان کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔
لینڈنگ اوقات کار کی خلاف ورزی پر پی آئی اے سے وضاحت طلب
10:25 AM, 17 Jul, 2021