برلن: جرمنی اور بیلجیم میں شدید بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ، دو روز میں ہلاکتوں کی تعداد 140 ہوچکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی میں 117 افراد ہلاک اور 1 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں جبکہ بیلجیم میں 23 افراد جانیں گنوا بیٹھے ہیں ۔ شدید بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے ، دریاؤں کے بند ٹوٹنے اور سیلابی ریلوں کی زد میں آکر درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ۔
جرمنی اور بیلجیم کے بیشتر علاقے سیلاب کی زد میں ہیں اس لیے ہزاروں افراد کو گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا ۔
ادھر ، سوئٹزرلینڈ اور ہالینڈ میں بھی مختلف علاقوں میں شاہراہوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ، فوج بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہے ۔
دوسری جانب ترکی کے شہر رائز میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ، حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 2 لاپتہ ہو گئے ۔