پاکستان کا بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو تیسری بار قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

05:34 PM, 17 Jul, 2020

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو تیسری قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ بھارت کو کلبھوشن جادھو تک تیسری قونصلر رسائی کے حوالے سے رسمی طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو سیکیورٹی اہلکار کے بغیر قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کر دی ہے، قونصلر رسائی کے لیے بھارت کے جواب کا انتظار ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بھی پاکستان نے بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی دی تھی تاہم بھارتی جاسوس کو قونصلر رسائی دینے کے مقام کو خفیہ رکھا گیا تھا۔

مزیدخبریں