پاپڑ فروش سے شہباز شریف فیملی کو کروڑوں ڈالر منتقل ہونے کا انکشاف

11:04 AM, 17 Jul, 2020

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) کی دستاویزات کے مطابق منظور پاپڑ فروش سے شہباز شریف فیملی کو کروڑوں ڈالر منتقل ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منظور پاپڑ فروش کے نام سے ایک کروڑ 60 لاکھ 86 ہزار435 امریکی ڈالرزمنتقل ہوئے۔ 12ٹرانزیکشن کے ڈالرزکی قیمت پاکستانی کرنسی میں8 کروڑ 8 لاکھ 26 ہزار141 روپے بنتی ہے۔

منظور پاپڑوالے کے نام سے 12 ٹرانزیکشن2007 اور8میں ہوئی ہیں۔ ٹرانزیکشن سلمان، حمزہ اور رابعہ عمران کے اکاؤنٹس میں ہوئیں۔سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں9لاکھ 7 ہزار 15 ڈالرز ہوئے جن کی مالیت 6 کروڑ 29 لاکھ 75 ہزار 524 روپے بنتی ہے۔حمزہ شہباز کو ایک لاکھ 67 ہزار 980 ڈالر منتقل ہوئے جن کی مالیت ایک کروڑ ایک لاکھ 24 ہزار 155 روپے ہے۔ رابعہ عمران کے اکاؤنٹ میں 2 لاکھ 40 ہزار 920 ڈالرز منتقل ہوئے جن کی مالیت ایک کروڑ 70 لاکھ 83 ہزار 696 روپے بنتی ہے۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو کی جانب سے شہبازشریف خاندان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

نیب کی جانب سے ماضی میں بھی شہبازشریف فیملی کیخلاف دستاویزات سامنے لائی گئی تھیں۔ نیب دستاویزات کے مطابق حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو بے نامی کمپنیوں  گڈ نیچر اور میسرز یونی ٹاس کی طرف سے 5 ارب روپے منتقل کیے گئے۔

سلمان شہباز کی کمپنی کے ملازم ملک مقصود کے اکاؤنٹ سے شریف فیملی کو 3 ارب 30 کروڑ روپے منتقل ہوئے۔نیب کےمطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے سلمان شہباز کو بیرون ملک سے 58 کروڑ 27 لاکھ 45 ہزار 451 روپے منتقل ہوئے۔شریف فیملی کو رقوم آر ایم بی، امرین ڈالرز اور یو ای اے دینار کی صورت میں منتقل کی گئیں جن کیلئےغیر ملکی منی ایکسچینج اور بینکس کا استعمال کیا گیا۔ شریف فیملی کیجانب سے غیر ملکی کرنسی حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرون منتقل کرنے کے شواہد بھی نیب کے پاس ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں بھی  قومی احتساب بیورو(نیب) نے شہبازشریف، حمزہ شہبازاور سلمان شہباز کے خلاف جاری آمدن سے زائد اثاثے اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اہم شواہد حاصل کرنے کا دعوی کیا تھا۔

مزیدخبریں