سرکاری ملازمین کو پاسپورٹ پر پیشہ تبدیل کروانے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی

سرکاری ملازمین کو پاسپورٹ پر پیشہ تبدیل کروانے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی
کیپشن: Pakistan Twitter Account Image Source: developing

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کو پاسپورٹ پر پیشہ تبدیل کروانے کے لیے 21 جولائی کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ، حکومت پاکستان کی جانب سے سرکاری ملازمین کو پاسپورٹ پر پیشہ تبدیل کروانے کے لیے 21 جولائی کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔  21 جولائی کے بعد پیشہ تبدیل کروانے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی پاسپورٹ پالیسی کے تحت سرکاری ملازمین عام شہری کی حیثیت سے پاسپورٹ نہیں بنا سکتے ہیں۔ حکومت نے نئی پالیسی جاری کرتے ہوئے تین ماہ کا وقت دیا تھا جس کی مدت 21 جولائی کو ختم ہو رہی ہے جس میں ابھی چار روز باقی ہیں۔