لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آٹے کے نرخ نہ بڑھانے سے عوام پر معاشی بوجھ نہیں پڑے گا ، فلور ملز ایسو سی ایشن کی جانب سے آٹے کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ خوش آئندہ ہے ، فلور ملز ایسو سی ایشن کے وفد کا ٹیکس مسئلہ حل کرانے پر عثمان بزدار سے اظہار تشکر بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فلور ملز ایسو سی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلور ملز ایسو سی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے.
اس اقدام سے تندوروں پر روٹی اور نان کے نرخوں میں اضافہ نہیں ہوگا ورنہ آٹے کی قلت سے اس سے قیمت کئی گنا بڑھ سکتی ہے ۔
فلورملز ایسو سی ایشن حکام نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو یقین دہانی کرائی کہ وہ کسی طور پر ذخیرہ اندوزی کو ترجیح نہیں دیں گے اور نہ ہی قیمتوں میں اضافہ کریں گے ۔