وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی فلاح عامہ کےمنصوبوں پرکام تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی فلاح عامہ کےمنصوبوں پرکام تیز کرنے کی ہدایت
کیپشن: Image Source: Usman Budar Twitter File Photo

لاہور:وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فلاح عامہ کےمنصوبوں پرکام کی رفتارمزیدتیزکرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعلیٰ عثمان بزدارے فلاح عامہ کےمنصوبوں پرکام کی رفتارتیزکرنے کی ہدایت جاری کر تے ہوئے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیداکرنےکیلئےہرممکن اقدام کیے جائیں ۔

 

عثمان بزدار نے کہاکہ زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی اقدامات کرکےعوام کوسہولتیں فراہم کی جائیں۔ پنجاب میں اراضی سینٹرزکی تعدادمیں اضافہ کرکےعوام کوسہولت فراہم ک جائیں،  115،نئےاراضی سینٹرزکی تعمیر کا کام 31دسمبر تک مکمل کر دیا جائے گا۔ 

 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سابق حکمرانوں نےعوام کی بنیادی ضروریات کویکسرنظراندازکرکےمجرمانہ غفلت کی گئی،انہوں نےوہ کام کیےجن کی عوام کوضرورت تک نہ تھی۔ گزشتہ 10برس میں نمودونمائش کےمنصوبوں پراربوں روپے ضائع کیے گئے۔