مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، ایک اور کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، ایک اور کشمیری شہید
کیپشن: شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت عدنان چنا کے نام سے ہوئی۔۔۔۔۔۔فوٹو/ کشمیر میڈیا سروس

سری نگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سوپور کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران نوجوان کو شہید کرد یا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت عدنان چنا کے نام سے ہوئی۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے ریاستی جبر کے ساتھ ساتھ مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے جس میں اب تک ہزاروں کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں جب کہ پیلٹ گن کے استعمال سے متعدد بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔