نائجیریامیں طوفانی بارش‘ تین منزلہ رہائشی عمارت گرگئی‘ 13 افراد جاں بحق

نائجیریامیں طوفانی بارش‘ تین منزلہ رہائشی عمارت گرگئی‘ 13 افراد جاں بحق


ابوجا : نائجیریا میں طوفانی بارش کے باعث تین منزلہ رہائشی عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے، ریسکیو عملہ نے رات گئے عمارت کے ملبہ کو ہٹایا۔

منگل کے روز ہلال احمر کے عہدیدار کی جانب سے بتایا گیا کہ ملبہ سے اب تک 13 لا شےں برآمد ہو گئی ہےں اور 7 زخمی افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ ایک عہدےدار نے کہا کہ واقعہ کام کے اوقات کے دوران پیش آیا اور جب لوگ اپنی رہائش کی جانب لوٹے تو انہوں نے اپنے گھروں کو تباہ حالت میں پایا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عمارت کی زائد منازل حالیہ چند سالوں میں ہی بنائی گئی تھیں۔ نائجیریا جو کہ افریقہ کا مشہور ملک ہے جہاں کروڑوں لوگ مقیم ہیں لیکن یہاں عمارتوں کی دیکھ بھال کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔

رواں سال 20 مارچ کو نائجیریا سب سے بڑے شہر لوگس میں ایک  رہائشی عمارت، پرائمری سکول اور نرسنگ سکول زمین بوس ہوئے جس کے  نتیجے میں  20 ہلاکتیں  ہوئیں۔