آئی ایم ایف کی سربراہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

09:30 AM, 17 Jul, 2019

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسٹین لیگارڈ 12 ستمبر کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کا نام یورپین سینٹرل بینک کی صدارت کے امیدوروں میں شامل ہے اور انہوں نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

کرسٹین لیگارڈ 2011 سے آئی ایم ایف کے سربراہ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔ اب آئی ایم ایف کا بورڈ نیا سربراہ تلاش کرے گا۔

کرسٹین لیگارڈ اگر یورپین سینٹرل بینک کی صدر منتخب ہوئیں تو وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض کا پیکج حاصل کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اور کرسٹین لیگارڈ کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

مزیدخبریں