نواز شریف کو جیل میں دی جانیوالی سہولیات مناسب نہیں ،مریم اورنگزیب

08:56 PM, 17 Jul, 2018

لاہور:مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر شکوہ کیا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں جو سہولیات دی جارہی ہیں وہ مناسب نہیں ۔مسلم لیگ ن کی ترجمان  مریم اورنگزیب نے کہا کہ تین بار کے منتخب وزیراعظم کو جیل میں بستر تک مہیا نہیں کیا گیا ۔امید تھی جس عجلت میں فیصلہ آیا اسی طرح اپیل بھی جلد سنی جائیگی لیکن ایسا نہیں کیا گیا ۔ لاہور میں مریم اورنگزیب کی  پریس کانفرنس کے دوران لائٹ بھی چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابات کے بعد پاکستان کو گھمبیر حالات کا سامنا ہوگا، چوہدری نثار
   

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اوربگزیب نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو جیل میں دی جانی والی سہولیات مناسب نہیں ،نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی لیکن انہیں جیل میں بھیج دیا گیا اور ادھر ایسی سہولیات دی جا رہی ہیں جو کہ تین بار کے منتخب وزیر اعظم کیلئے مناسب نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناانصافیوں کا سلسلہ تب سے جاری ہے جب پی ٹی آئی کا دھرنا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان پانچ میں سے دو حلقے جیتیں گے:ماہر علم نجوم
   

 انہوں نے کہا کہ نوازشریف خود گرفتاری دینے آئے تھے۔ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق ن لیگ کے کارکنان کو ڈرانے کی کوشش کی گئی لیکن عوام نے نواز شریف کو استقبال اس انداز میں کیا کہ ساری دنیا نے اسے دیکھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ  کریں

مزیدخبریں