بیجنگ:سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے امید ظاہر کی ہے کہ چین پاکستان اقتصادی رہداری (سی پیک )منصوبہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر کرنے میں گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا-ترقی پذیر ملک ہونے کے ناطے پاکستان سی پیک منصوبوں کیلئے صرف مقامی وسائل پر بھروسہ نہیں کرسکتا-منصوبہ سے مختلف خطوں کے مابین رابطہ سازی بہتر ہوگی جبکہ پاکستان میں انفراسٹرکچرکی بہتری ممکن ہوسکے گی۔ گذشتہ روزان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم نے چین کی معروف یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں میں بلٹ اینڈر وڈ کے تحت مختلف منصوبوں میں کامیابی کے ساتھ کام مکمل کیا گیا -سی پیک کے بعد پاکستان معیشت پر ماہرین کی گہری نظر ہے پاکستانی معیشت کو وسائل کی ضرورت ہے اور یہ وسائل پاکستانی معیشت کو حاصل ہورہے ہیں۔ ترقی پذیر ملک ہونے کے ناطے پاکستان سی پیک منصوبوں کیلئے صرف مقامی وسائل پر بھروسہ نہیں کرسکتا۔ پاکستان کو یہ منصوبے مکمل کرنے کیلئے فنڈز حاصل کرنے کا نظام بہتر بنانا ہوگا بصورت دیگر یہ منصوبے مکمل نہیں ہونگے۔ منصوبوں کی تعمیر کے دوران عوام کو اثرات منتقل ہوتے نظر نہیں آئیں گے جس کے باعث مالیاتی نظام پر دباو آ سکتا ہے