اسلام آباد:پی پی 126جھنگ سے راشدہ یعقوب اوراس کے شوہر شیخ یعقوب کے کاغذات مستردہونے کے معاملے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے دونوں امید واروں کو نا اہل قرار دے دیا ۔
تفصیل کے مطابق، جھنگ کے حلقہ پی پی 126سے تحریک انصاف کے دو امید واروں راشدہ یعقوب اور ان کے خاوند شیخ یعقوب کو نا اہل قرار دے دیا - لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کی جانب سے ان امیدواروں کو انتخاب میں حصہ لینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ دونوں امید واروں کو اثاثے چھپانے پر نا اہل قرار دیا گیا، نااہل ہونے والے دونوں امید واروں نے قرضے بھی معاف کرائے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی راشدہ یعقوب کو دی گئی پارٹی ٹکٹ ختم کردی ہے- ان کی جگہ عبدالحسن کو ٹکٹ دے کر نو ٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔