ایون فیلڈریفرنس، نواز شریف کے خلاف شواہد پی ٹی آئی کی نادیہ چوہدری نے دیے

ایون فیلڈریفرنس، نواز شریف کے خلاف شواہد پی ٹی آئی کی نادیہ چوہدری نے دیے

اسلام آباد :احتساب عدالت نے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں سنا دی ہیں جس کے بعد اب شریف خاندان کی جانب سے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں بھی دائر کر دی گئیں جو کہ سماعت کیلئے منظور کر لی گئیں ہیں -تاہم دوسری جانب ایک ایسا دعویٰ سامنے آ گیاہے جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ چھ جولائی کو سنایا گیا تھا جس کے بعد اسی روز پاکستان تحریک انصاف کی ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن نادیہ چوہدری نے ٹویٹر پر دعویٰ کیا کہ ” میں اپنے آپ کو اور اپنے ذرائع کو مبارک باد پیش کرتی ہوں کہ ہم نے پی ٹی آئی اور آرمی اسٹبلشمنٹ کو نوازشریف کو مجر م ثابت کرنے کیلئے ثبوت فراہم کیے ۔

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نادیہ چوہدری اسلام آباد کی رہائشی ہیں اور ان کا 14 جولائی بروز ہفتہ کو ایک ویڈیو پیغا م سامنے آ یاہے جس میں وہ کافی گھبرائی ہوئی لگ رہی ہیں اور ان کا کہناتھا کہ ہو سکتاہے کہ آج انہیں غائب کر دیا جائے اور جان کا خطرہ لاحق ہے جبکہ ان کے گھر کے سامنے اسلام آباد پولیس کی گاڑی بھی موجود ہے –

 جس کے بارے میں ان کا کہناہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ اصلی پولیس والے ہیں یا جعلی اس لیے کوئی شخص برطانیہ کی ایمبیسی کو اطلاع کر دے ۔ اس پیغام کے بعد ان کی مبینہ طور پر اچانک غائب ہونے کی خبر سامنے آئی لیکن اب کاشف این چوہدری نامی صارف نے نادیہ چوہدری کے وکیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ نادیہ گھر واپس آ چکی ہیں اور وہ خیریت سے ہیں تاہم وہ اس وقت بہت گھبرائی ہوئی ہیں اور ان کی الیکٹرانک ڈوایوئسز اور موبائل سم ان سے چھین لی گئی ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے نادیہ چوہدری کو 7 اکتوبر 2015 کو ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن تعینا ت کیا گیا تھا اور اس کے نوٹیفکیشن پر نعیم الحق کے دستخط بھی موجود ہیں۔