معروف بھارتی اداکارہ ریتا بہادری انتقال کر گئیں

04:07 PM, 17 Jul, 2018

ممبئی: بھارتی اداکار ریتا بہادری 62 سال کی عمر میں  چل بسیں۔ریتا بہادری طویل عرصے سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھیں اور گزشتہ 10 روز سے مقامی اسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھیں۔

رپورٹس کے مطابق 62 سالہ اداکارہ کے انتقال کا اعلان اداکار ششر شرما نے کیا۔اداکارہ کی آخری رسومات بھی ممبئی میں ادا کردی گئیں جس میں ٹی وی اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ریتا بہادری نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’وراثت‘، ’راجہ‘، ’ہیرو‘،’ہیرو نمبر1‘، ’کبھی ہاں کبھی ناں‘ اور ’بیٹا‘ سمیت کئی شامل ہیں۔آنجہانی اداکارہ نے فلموں کے ساتھ ساتھ چھوٹے پردے پر کئی سیریل میں کام کیا ہے۔

مزیدخبریں