ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن پی آئی اے کا طیارہ لے کر سیر کو نکل گئے،مسافر انتظار کرتے رہے

03:16 PM, 17 Jul, 2018

کراچی : ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن پی آئی اے غلام حسین اپنے دوستوں کے ہمراہ سرکاری طیارہ لے کر نانگا پربت کی فضائی سیر کراتے رہے ،سکردو ایئر پورٹ پر مسافر پرواز کا انتظار کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:جج احتساب عدالت کی شریف خاندان کےخلاف دیگر ریفرنسز کی سماعت سےمعذرت

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن پی آئی اے غلام حسین اپنے دوستوں کے ہمراہ سرکاری طیارہ لے کر نانگا پربت کی فضائی سیر کراتے رہے جبکہ سکردو ایئر پورٹ پر مسافر پرواز کا انتظار کرتے رہے۔
سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کو سیر سپاٹے کیلئے طیارہ پی آئی اے کے سینئر ڈائریکٹر نے فراہم کیا جبکہ وی آئی پی مہمانوں میں گلگت بلتستان کے سینئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اکبر تابان بھی شامل تھے۔سکردو ائیرپورٹ کے بیت الخلا بھی وی آئی پی مہمانوں کیلئے مختص کیے گئے اور ہزاروں روپے کے ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو سکردو ایئر پورٹ کے باتھ روم تک استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سٹیج گرنے سے زخمی ہوگئے

سیر سپاٹے کے بعد طیارہ سکردو ائیر پورٹ پر اترا تو مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور ڈی جی سول ایوی ایشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ کی طبیعت ناساز

یاد رہے کہ قومی ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ماہ 29 جون کو پی آئی اے نجکاری کیس میں تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی جس کے مطابق ایئر لائن کا خسارہ 406 ارب تک پہنچ چکا ہے۔رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ قومی ایئر لائن میں فوری طور پر کوئی بہتری نہیں آسکتی اور خسارے کی وجہ سے پی آئی اے اثاثے کی بجائے بوجھ بن چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں