لندن: بھارتی معروف عرفان خان کی ٹوئٹر پر ہنستی مسکراتی تصویر نے اداکار کی خراب صحت سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا۔
رپورٹس کے مطابق جب اداکار نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر اپنی ہنستی مسکراتی تصویر شیئر کی جب کہ دوسری جانب ہدایتکار وشال بھردواج نے ایک بیان میں کہا کہ عرفان خان کے ساتھ ان کی بات چیت روزانہ ہوتی ہے اور وہ صحتیابی کی جانب گامزن ہیں تاہم انہیں دعاو¿ں کی ضرورت ہے، عرفان خان مکمل صحتیابی کے بعد فلم انڈسٹری میں ضرور واپس آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔آئندہ پارلیمانی انتخابات میں آبائی ریاست سے الیکشن لڑوں گا،اظہر الدین
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھارتی اداکار عرفان خان نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں، عرفان خان کے مطابق انہیں نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری ہے۔ بیماری کی تشخیص کے بعد عرفان خان علاج کی غرض سے لندن چلے گئے ۔