ہنزہ :چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی ہنزہ ویلی میں خوشگوار انداز میں روایتی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گلگت بلتستان میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ تاہم وہ ان چھٹیوں میں پاکستان کے خوبصورت علاقوں سے لطف اندوز ہو رہے ، اس دوران سوشل میڈیا پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہنزہ کے شہریوں کے ساتھ روایتی رقص کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ۔ چیف جسٹس اس موقع پر شہریوں سے گھل مل گئے اور شہریوں نے بھی چیف جسٹس کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا ۔ وہ بھرپور انداز میں مقامی روایات اور ثقافت میں نظر آئے۔
Chief Justice of #Pakistan Mian Saqib Nisar having time of his life in #HUNZA valley ???? pic.twitter.com/YyS2WYT5h2
— Benazir Mir Samad (@BenazirMirSamad) July 17, 2018
اس ویڈیو میں چیف جسٹس کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب کا احوال دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔