آل پاکستان مسلم لیگ نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا

آل پاکستان مسلم لیگ نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل ) کے صدرڈاکٹر امجد نے عام انتخابات میں عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر امجد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور این اے 54سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد عمر اور این اے 53سے عمران خان کے حق میں بھی دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سابق کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے نے اسٹیج اداکارہ سے شادی کرلی


ملاقات میں عمران خان کی جانب سے انتخابات میں حمایت کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا اور عمران خان نے ڈاکٹرامجد کا شکریہ بھی ادا کیا