لاہور : اسٹیج اداکارہ ثوبیہ خان سابق کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر کیساتھ رشتہ ازداوج میں بندھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سٹیج ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ ثوبیہ خان نے معروف کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر سے نکاح پڑھوالیا، رخصتی آئندہ سال ہوگی، ادکارہ نے تھیٹر چھوڑنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ثوبیہ خان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ عثمان قادر کے ساتھ چند ماہ قبل ان کی دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور اب انہوں نے عثمان کو ہی اپنا جیون ساتھی بنالیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ایشوریارائے کا نیا گانا ”ہلکا ہلکا سرور“آتے ہی چھاگیا
ادکارہ نے کہا کہ وہ شوبز میں کام جاری رکھیں گی البتہ تھیٹر ڈراموں میں کام نہیں کریں گی، ٹی وی ڈراموں اور معیاری فلموں میں کام جاری رکھیں گی اور اپنے شوہر کی بیرون ممالک میں کرکٹ مصروفیات کے باعث وہ آئندہ سال اپنی رخصتی کریں گی۔