انتخابی مہم 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب ختم کرنیکا حکم

09:51 AM, 17 Jul, 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کرنے کے احکامات دیدیئے اور ذرائع ابلاغ پر انتخابی مہم سے متعلق کسی بھی نوعیت کی اشتہار بازی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قانون کا تقاضا ہے کہ پولنگ سے 48 گھنٹے پہلے انتخابی مہم ختم کر دی جائے۔

مزید پڑھیں: شیخ آفتاب اور ان کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ،دونوں محفوظ رہے

اس لئے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کرنے کے احکامات دیئے ہیں اور ذرائع ابلاغ میں انتخابی مہم سے متعلق کسی بھی نوعیت کی اشتہار بازی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں