فلم ”پدماوتی“ کی نئی جھلک منظر عام پر آ گئی

11:06 PM, 17 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : فلم ”پدماوتی“ کی نئی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ جس میں رنویر سنگھ نے اپنی بڑھی ہوئی داڑھی کٹوا دی ہے۔
رنویر سنگھ نے فلم میں علاﺅالدین خلجی کے بڑھاپے کے کردار کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد اپنی داڑھی کٹوا دی ہے اور اب وہ اس کی جوانی کے دور کی عکسبندی کروائیں گے۔
فلم میں شاہد کپور اور دپیکا پدوکون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی ہیں۔ فلم 17 نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں