کوک سٹوڈیو کا 10ویں سیزن کے ساتھ اہم سنگ میل عبور

10:32 PM, 17 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستانی میوزک پلیٹ فارم کوک سٹوڈیو اگست کے اوائل میں 10واں سیزن متعارف کرانے کے ساتھ مسلسل دس سال تک جدت اور مقبولیت برقرار رکھنے کا منفرد سنگ میل عبور کررہا ہے۔ یہ اہم سنگ میل بنیادی طور پر ملک میں جشن آزادی کی 70 ویں سالگرہ سے مناسبت رکھتا ہے۔
گزشتہ ایک دہائی میں کوک اسٹوڈیو نے سیکڑوں گلوکاروں، موسیقاروں اور میوزک پروڈیوسروں کو شامل کیا جبکہ ساو نڈ اور ریکارڈنگ سپیشلسٹ ، سیٹ ڈیزائنرز، وارڈ روب سپیشلسٹس اور میوزک انڈسٹری کے دیگر بہت سے شعبوں کے ماہرین نے بھی اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔
پاکستان کے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کےلئے یہ شاندار مثال، فخر اور شناخت کا بھرپور ذریعہ ہے۔ کوک سٹوڈیو پاکستان کے مثبت امیج اور روشن پہلو کو بین الاقوامی دنیا کے سامنے لایا ہے۔
اس کے شائقین کی تعداد دنیا بھر کے 150 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے۔ مزید یہ کہ گزشتہ دہائی میں پہلے سے زیادہ وسائل اور پلیٹ فارمز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ پاکستان کی میوزک انڈسٹری کو اس پلیٹ فارم کی بدولت کھڑے ہونے میں مدد ملی۔

مزیدخبریں