غیر ملکی کارساز کمپنیوں کی چین سے الیکٹرک کاروں کے کوٹہ سسٹم کے نفاذ میں التواءکی اپیل

10:15 PM, 17 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

بیجنگ: غیر ملکی کار ساز کمپنیوں نے چینی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی سے چلنے والی کاروں کے کوٹہ سسٹم کا نفاذ قوانین میں نرمی تک ملتوی کر دے۔

امریکی، یورپی، کورین و دیگر کار ساز کمپنیوں کی ایسوسی ایشنز کی جانب سے دستخط کردہ درخواست میں چینی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ بجلی سے چلنے والی کاروں کے حوالے سے کوٹہ سسٹم کا نفاذ ملتوی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوٹہ سسٹم پر پورا نہ اترنے والی کمپنیوں پر جرمانے کی بھاری شرح اور بعض دیگر امور کے حوالے سے ان کے تحفظات ہیں۔ جرمانوں اور دیگر معاملات بارے قوانین میں نرمی کی جائے۔

اس کے علاوہ دوہرے ایندھن کی حامل گاڑیوں کی تیاری کیلئے ان کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ قرضے کی سہولت فراہم کرنے کی بھی اپیل کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں