نیویارک : امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سورج کی سطح پر ایک طویل و عریض سوراخ دیکھا ہے جو ہماری زمین کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
اس سوراخ کو سائنسدانوں نے ”اے آر2665“ کا نام دیا ہے جو 74ہزار 560میل (1لاکھ 20ہزار کلومیٹر) چوڑا ہے۔ سوراخ کا اتنا بڑا سائز ہونے کی وجہ سے یہ آسانی کے ساتھ زمین سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ناسا کا کہنا ہے کہ ”سورج کی سطح پر ایک جگہ، ایک ساتھ کئی سوراخ ہیں جن میں ایک بہت بڑا ہے اور اس کے سائز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔
اس کا سائز اس قدر بڑا ہے کہ یہ انتہائی خطرناک شمسی تابکاری طوفانوں کا سبب بن سکتا ہے جو ہماری سیٹلائٹس اورہر طرح کی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو تباہ و برباد کردے گا۔
اس صورت ہماری زمین کا تمام تر مواصلاتی نظام ختم ہو جائے گا اور ہمیں اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔