پانامہ کیس کس طرف جا رہا ہے؟صحافی، جس طرف آپ جا رہے ہیں ،چوہدری شجاعت کا جواب

03:16 PM, 17 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کے موقع پر مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے صحافیوں نے سوالات کیے ایک صحافی نے پوچھا کہ پانامہ کیس کس طرف جا رہا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ جس طرف آپ جا رہے ہیں ۔صحافی نے پھر پوچھا کہ آپ پانامہ کیس کو کس طرح دیکھ رہے ہیں جس پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جس طرح آپ کو دیکھ رہا ہوں اس طرح پانامہ کے مقدمہ کو دیکھ رہا ہوں سپریم کورٹ میں پہلی بار پانامہ مقدمہ میں مسلم لیگ(ق) کے سربراہ آئے تھے مگر انہوں نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی اور اسی طرح چلے گئے۔

بریں ازاں پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ خدا کے بعد ہمیں ملک کی اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ بھی قبول کرنا ہو گا اور امید ہے کہ ملک و قوم کی سلامتی اور بقا کیلئے عدالت ایسا فیصلہ دے گی جو بہترین ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حالات کا تقاضا یہی ہے کہ وزیراعظم فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔ شجاعت حسین نے کہا کہ آج کا فیصلہ تاریخی ہو گا اور اسے صدیوں یاد رکھا جائے گا ۔

مزیدخبریں