معروف اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے

03:15 PM, 17 Jul, 2017

لاہور: 21 ستمبر 1940 کو گوجرہ میں پیدا ہونے والے اختر حسین عرف حاجی البیلا نے چھوٹی عمر سے ہی اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور پچاس سال تک فلم ٹی وی اور اسٹیج پر اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے۔ اداکارکی مشہور فلموں میں دل لگی، سلسلہ، بھریا میلہ اور روٹی جیسی فلمیں شامل ہیں

۔ پنجاب میں کمرشل تھیٹر کے آغاز کا سہرا بھی البیلا کے سر ہے۔ اسٹیج پر انکی اور امان اللہ کی جوڑی بھی بہت مقبول ہوئی۔ دوسروں کو خوشیاں دینے والے البیلا 2004 میں آج ہی کے دن دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے 63 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں