اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو فراڈ سے بچانے کے لئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا۔نجی ٹور آپریٹر کمپنی کا کوٹہ اور اہلیت چیک کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو فراڈ سے بچانے کے لئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بکنگ سے پہلے ٹور آپریٹرز کمپنی کے کوٹہ اور اہلیت کو چیک کریں جس سے متعلق معلومات کے لئے کمپنی کے لائسنس نمبر کے پہلے 4 ہندسے 8331پر میسج کئے جائیں۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ عازمین جعلساز کمپنیوں کے دھوکے اور سب ایجنٹس کو بھاری کمیشن دینے سے بچیں اور بکنگ کرواتے وقت کمپنی کی مہر شدہ اصل رسید اور معاہدے کی کاپی ضرورطلب کریں.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.