چمن' ایف ایس چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،ایک اہلکار شہید

12:53 PM, 17 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

چمن: پاک افغان سرحدی علاقے کلی باچا میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔چمن کے سرحدی علاقے کلی باچا میں نامعلوم دہشتگردوں نے ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد چیک پوسٹ کے قریب نصب تھا جس کا مقصد جوانوں کو نشانہ بنانا تھا۔ دھماکے کے بعد ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں