پٹرولنگ پولیس کا بغیر نمبر پلیٹ اور اپلائیڈ فار گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

پٹرولنگ پولیس کا بغیر نمبر پلیٹ اور اپلائیڈ فار گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

ُفیصل آباد:ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن ام سلمہ ملک کی ہدائت پر پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن نے ہائی ویز پر بغیر نمبر پلیٹ اور اپلائیڈ فار موٹر سائیکل اور کاروں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیاہے۔

اس دوران فیصل آباد کے چاروں اضلاع میں بغیر نمبر پلیٹس یا اپلائیڈ فار گاڑیاں لے کر سرِعام گھومنے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دورانِ چیکنگ موٹر سائیکل اور کاروں کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے اور مشکوک اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کو فوری طور پربلا تفریق بند کیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔جس سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی اور غیر قانونی گاڑیاں لے کر گھومنے والے جرائم پیشہ افراد کے گرد بھی قانون کا دائرہ تنگ کر دیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.