کرپشن ریفرنس کیس:سابق آئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران پرفردجرم عائد کیے جانے کا امکان

11:29 AM, 17 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: احتساب عدالت میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر پولیس افسران پر کرپشن ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے سمیت آٹھ پولیس افسران پر آئندہ سماعت پرفردجرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ احتساب عدالت میں ایس آر پی حیدر آباد میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر ریفرنس کی سماعت کی گئی۔سابق اے آئی جی فنانس فدا حسین شاہ، ایاز حسین میمن، عبدالرزاق، غلام نبی کیریو سمیت آٹھ ملزم پولیس افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزمان کی جانب سے دستاویزات کی فراہمی پر فیصلہ محفوظ  کرلیا گیا۔درخواست پر فیصلہ یکم اگست کو سنایا جائے گا۔نیب نے عدالت کو بتایا کہ پولیس افسران نے محکمہ میں 881 غیر قانونی بھرتیاِں کیں۔جعلی بھرتیوں کے زریعے 50 کروڑ 46 لاکھ 61 ہزار 664 روپے قومی خزانے سے لوٹے گئے۔سابق آئی جی غلام حیدر جمالی اور دیگر پولیس افسران پر کرپشن کے دیگر ریفرنسز بھی زیر سماعت ہیں۔سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سے سمیت آٹھ پولیس افسران پر آئندہ سماعت پرفردجرم عائد کیے جانے کا امکان۔عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں