جدہ خواتین پرتیزاب پھینکنے والاشخص گرفتار

12:08 PM, 17 Jul, 2017

جدہ : سعودی عرب میں جدہ کے بحر احمر کے کنارے عورتوں پر حملہ کرنے والا شامی شخص کو سیکورٹی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔حملہ آور نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے عورتوں کے کپڑوں پر تیزاب پھینکا تھا۔

اسنے مزید بتایا کہ بار بار شادی کے لیے مختلف لڑکیوں کی طرف سے مسترد ہونے کی وجہ سے اسے خواتین سے نفرت ہونے لگی اس لیے وہ اس جرم کا مرتکب ہوا۔پولیس کے پوچھنے پر کہ کیا تم ان عورتوں کو جانتے تھے تو اسنے بتایا کہ میں ان میں سے کسی کو بھی نہیں جانتا ۔مجھے جو راستے میں ملا میں نے اس پر تیزب پھینک دیا۔اس کے علاوہ وہ شاپنگ مال میں بھی ایک عورت پر تیزاب پھینک چکا تھا اور پولیس کو پہلے سے اسکی تلاش تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں