اوبر نے چین کے زیرکنٹرول علاقے مکاﺅ میں سروس معطل کر دی

11:46 AM, 17 Jul, 2017

ہانگ کانگ: ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی بین الاقوامی کمپنی اوبر نے چین کے زیر کنٹرول علاقے مکاﺅ میں اپنی سروس معطل کردی۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسی سروس علاقے میں بزنس کے لئے ساز گار ماحول نہ ہونے کے باعث 22جولائی سے معطل ہے اور اس سلسلہ میں اوبر کے دیگر مقامی شراکت داروں جن میں مقامی ہوٹل اور ٹرانسپورٹ آپریٹر شامل ہیں سے مذاکرات جاری ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں