اس وقت پارلیمنٹ کے 80 فیصد ارکان نے اپنے اثاثے چھپائے ہوئے ہیں: دستی

10:18 AM, 17 Jul, 2017

لاہور: سر براہ عوامی راج پارٹی جمشید دستی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف نے کرپشن کی ہے جو کہ جے آئی ٹی میں ثابت بھی ہو چکی ہے اب سپریم کورٹ جے آئی ٹی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دے۔ انہوں نے الزام لگایا اس وقت پارلیمنٹ کے 80 فیصد ارکان نے اپنے اثاثے چھپائے ہوئے ہیں۔ قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔

جمشید دستی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف لاکھوں مسلمانوں کے قتل مودی کے ساتھ کاروبار کرتا ہے۔ پیسہ باہر کے ملکوں میں بھجواتا ہے جبکہ ملک کے اداروں کے خلاف بولتے ہے۔ سب سے پہلے سیاستدانوں کا احتساب ہو اور اس کے بعد سب کا احتساب ہو۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد اب ملک سے کرپشن ختم ہو جائے گی جبکہ مجھے غریب کسانوں  کے حق میں آواز اٹھانے پر سزا دی گئی لیکن میں ڈرنے والا نہیں یہ ملک غریب پاکستانیوں کا ہے اور میں ان کے حق میں بولتا رہوں گا اور مجھے غریب لوگوں کی حمایت سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں