پشاور: امن دشمنوں نے ایک بار پھر پشاور کو لہو لہو کر دیا۔ حیات آباد کے علاقے باغ ناران سے فرنٹیر کور کی گاڑی گذر رہی تھی کہ خود کش حملہ آور نے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے گاڑی تباہ ہوگئی ۔ ایس پی عمران ملک کے مطابق دھماکے میں ایف سی میجر سمیت دو اہلکار شہید جبکہ سیکیورٹی فورسز کی دو گاڑیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشنز سجاد خان کے مطابق دھماکے میں 10 سے 12 کلو باردوی مواد اور 125 موٹر سائیکل کا استعمال کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے 10 افراد میں تین سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا۔ حملے کی فوری ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں