آئی ایم ایف کا ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری، پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد رہنے کا امکان

10:38 PM, 17 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان کی معیشت کے بارے میں پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی تین فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران یہ ترقی 4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ میں بھارت کی معیشت کے بارے میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد تک رہ سکتی ہے۔ اسی طرح، چین کی معیشت بھی مستحکم رہنے کی توقع ہے، جہاں رواں مالی سال چین کی معاشی ترقی 4.6 فیصد جبکہ آئندہ مالی سال یہ 4.5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے امریکا کی معاشی ترقی کے حوالے سے بھی پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال امریکا کی معیشت 2.7 فیصد ترقی کر سکتی ہے، جب کہ آئندہ مالی سال یہ ترقی 2.1 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کی معیشت میں بھی سست روی دیکھنے کو ملے گی، اور رواں مالی سال برطانیہ کی معاشی ترقی 1.6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ آئندہ مالی سال میں یہ 1.5 فیصد تک محدود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں